تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:3

بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جیو نیوز - کراچی.......بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیرلیٹ فیس 13 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق طلبہ امتحانی فارم مقررہ طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر واقع بینک کاؤنٹرز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

وہ طلبا وطالبات جو بی کام کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء میں شریک ہوچکے ہیں انہیںآ گاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے لئے سالانہ امتحانات برائے 2015 ء میں شرکت کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایسے طلبہ جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ تین ہزار روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.