تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:44

موسمیاتی تبدیلی کا نقصان دہشتگردی سے بڑا خطرہ ہے ،سرتاج عزیز

جیو نیوز - اسلام آباد......مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے موسمیاتی تبدیلی کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے انٹرنیشنل ٹیکس نافذ کیا جائے ۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے عالمی برادری ٹھوس اقدامات کرے، عالمی منڈی میں تیل پرٹیکس لگایا جائے اور یہ رقم اقوام متحدہ کےگرین فنڈ میں جمع کرائی جائے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا بڑا شکار ہے، دنیا کے بیشتر گلیشیئرز 2050 تک پگھل جائیں گے، لائف اسٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.