تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:48

صدر ممنون حسین سے یونیورسٹی آف ڈبلن کے وفد کی ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد......صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تربیتی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نقصانات کو محدود کیا جاسکے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں یونیورسٹی آف ڈبلن کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کو نئی بیماریوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ طبی عملے اور کارکنوں کی اشد ضرورت ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے کارکنوں کی تربیت اور اداروں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے یونیورسٹی آف ڈبلن کے تعاون کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔

صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ آئر لینڈ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھے گا۔ یونیورسٹی آف ڈبلن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر سعید الٰہی بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.