تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:48

پرویز الٰہی کا بیان ’’انگور کھٹے ہیں‘‘کے مترادف ہے، زعیم قادری

جیو نیوز - لاہور......حکومت پنجاب کےترجمان زعیم قادری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں پرویزالٰہی کا بیان انگور کھٹے کے مترادف ہے،عوام نے پرویزالٰہی اور اُنکے ساتھیوں کو الیکشن میں آئینہ دکھا دیا ہے۔

لاہور جاری بیان میں زعیم قادری نے کہا کہ پنجاب میں ق لیگ کو بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدوار ہی نہیں ملے ، اسےپولیس اور انتظامیہ پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی ۔

ان کا کہناتھاکہ قومی سیاست کے دعویدار چوہدری برادران یونین کونسل تک محدود ہو چکے ہیں، وہ اپنی یونین کونسل کا الیکشن بھی جیت نہ سکے‘ اب رونا دھونا کیسا!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.