3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:4
بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی نہیں، فراڈ ہوا ہے، اعجاز چودھری
جیو نیوز - لاہور.....ہاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں فراڈ ہوا ہے، پی ٹی آئی اس الیکشن کو نہیں مانتی ، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حکومتی مشینری ن لیگ کی حمایت کررہی تھی ، 13 سال کے بچوں نے بھی ووٹ ڈالے ۔
اعجاز چودھری کاکہنا تھا کہ 19یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے امیدوارں کو پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں جانے دیا گیا جبکہ سیکڑوں لوگوں کے ووٹ دوسرےحلقوں میں منتقل کردیئے گئے جو شکست کا باعث بنے ۔