3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
کراچی :کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ،3 ملزمان ہلاک
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ مقابلے 3 ملزمان ہلاک جبکہ 2 زخمی ملزمان سمیت 8 کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ملزمان ،قتل،بھتہ،خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے،تینوں ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
بریگیڈ کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے دو ڈاکوؤں کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ملزمان کی شناخت قیصر عرف کالا اور رضوان عرف پپو کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ گارڈن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے تین کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
نبی بخش کے علاقے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،پاک کالونی میں پولیس نے سات افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم شیراز اور ریاض قتل کی وارداتوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔