تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:20

گجرات اورقصورڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے4 مجرموں کوپھانسی

جیو نیوز - گجرات......گجرات اور قصور جیل میں قتل کے4مجرموں کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

جیل حکا م کےمطابق منڈی بہاؤالدین کے رہائشی 3 مجرموںکو ڈسٹر کٹ جیل گجرات میں صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔مجرم غضنفر ،نثار اور محمد انار نے پرانی دشمنی پر دوسگے بھائیوں کوقتل کردیاتھا۔

قصورڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق مجرم اکرم نے 1998 ءمیں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.