تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:48

محبوب کی تلاش : مظفرگڑھ آنےوالی ڈولی کا امین سے رابطہ ہوگیا

جیو نیوز - مظفرگڑھ..........محبوب کی تلاش میں چین سے مظفرگڑھ آنے والی ڈولی کا بالآخر امین سے رابطہ ہو ہی گیا ۔ کہتی ہے کہ امین تو چین میں ہی ہے لیکن واپس کیسے جائے ، اب تو ٹکٹ کے بھی پیسے ختم ہوگئے ہیں ، پولیس نے لڑکی کو سرکٹ ہاؤس منتقل کردیا ہے۔

کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی اپنے نصیبوں کو روتی چین کی ڈولی کی ملاقات چین کے ایک میڈیکل کالج میں پاکستانی نوجوان امین سے ہوئی تھی،یہ ملاقات پہلے دوستی او پھر محبت میں بدل گئی۔لیکن ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے رہائشی نوجوان نے محبت کا پاس نہ رکھا اور غائب ہوگیا ۔

ڈولی نے امین کو علی پور میں گلی گلی ڈھونڈا ،مگر کوئی خبر نہ ملی ، مگر اس کی اس تلاش کی اطلاع پولیس کو ضرور ہو گئی ،پولیس نے پہلے اسے تھانے اور پھر لاہو ر میں چینی سفارت خانے منتقل کیا لیکن ڈولی پھر لوٹ آئی ،پولیس نے پھر اسے لاہور منتقل کیا۔

لیکن محبت کی تڑپ ایسی تھی کہ محبوب کی تلاش نے اسےدوسری بار پھر سے وہیں لاکھڑا کیا، میڈیاسے گفتگو میں ڈولی نےکہا اُسکا امین سےرابطہ ہوگیا اور وہ چین میں ہے،لیکن اب اس کےپاس اتنے پیسے نہیں کہ واپس چین جاسکے ۔

دوسری جانب جب پولیس نے امین کی ماں سے رابطہ کیا تو انھوں نے ڈولی کو رکھنے سے انکار کردیا،اب دیکھنا یہ ہے کہ امین کی محبت میں گرفتار ڈولی کی محبت ڈولی چڑھ پائے گی یا نہیں؟؟؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.