3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:48
کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان
جیو نیوز - کراچی.......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوائیں10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے۔