3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
خیبرپختونخوا میں گھوسٹ منصوبوں میںکروڑ وںروپے کی کرپشن ،9گرفتار
جیو نیوز - پشاور.......قومی احتساب بیورو نے گھوسٹ منصوبوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور ٹھیکیداروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان پر گھوسٹ منصوبوں کے ذریعے دس کروڑ روپے سے زیادہ کی کرپشن کا الزام ہے۔
نیب کے مطابق گرفتار افراد میں حاضر سروس ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر عنبرعلی شامل کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ذوالفقار خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر آڈیٹ تورغر اسلم رفیق، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر تورغر محمد بشیر ، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر عبدالحمید ،اکاؤنٹنٹ مقبول الرحمان، سب انجینئر محمد رازق ، اظہر جلیل اور ٹھکیہ دار عبدالمصطفیٰ بھی شامل ہیں۔