تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20

بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ، پولنگ اسکیم تیار

جیو نیوز - اسلام آباد.......سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئےالیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم تیار کرلی ہے ۔سندھ میں سات ہزار 662 پولنگ اسٹیشنز پر23 ہزار 437 پولنگ بوتھ قائم کیےجائیں گے۔ پنجاب میں 11 ہزار906 پولنگ اسٹیشنز اور35 ہزار دوسو پولنگ بوتھ قائم ہوں گے ۔

سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نواب شاہ ، نوشہرو فیروز،سانگھڑ ،میرپورخاص ،عمر کوٹ ، تھرپارکر ، حیدر آباد، ٹنڈومحمد خان ، ٹنڈو الہیار ، مٹیاری ، دادو جام شور،بدین ٹھٹھہ اورسجاول میں پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ،112 ریٹرننگ افسر ،285 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ،23 ہزار 437 پولنگ افسر ، سات ہزار 662 پریذائیڈنگ افسر ا ور46 ہزار 874 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسر تعینات کیےجائیں گے ۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع میں انتخابات ہوں گے ۔ اٹک ، چنیوٹ ، گوجرانوالہ ،جہلم سرگودھا، حافظ آباد ، شیخوپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، میانوالی ، ساہیوال ، منڈی بہائوالدین میں پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔ پنجاب میں35 ہزار 200 پولنگ افسر ،11 ہزار پریزائڈنگ افسر ،70 ہزار 400 پریزائڈنگ افسر تعینات کیےجائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.