3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
فیصل آباد:بلدیاتی انتخابات جیتنے اور ہارنے والے امیدوارساتھیوں سمیت گرفتار
جیو نیوز - فیصل آباد...... فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے حامیوں کے جھگڑے کی وجہ سے پولیس نے امیدواروں کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
نومنتخب چیئرمین کو بھی رات حولات میں گزرنا پڑی ۔ میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل 81 سے آزاد امیدوار راجا سلیم عابد کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک ارشد ایڈووکیٹ انتخابات ہار گئے ۔
ہار جیت کے معاملے پر دونوں گروپ کے حمایوں میں جھگڑا ہوا اور پولیس نےدفعہ 7/51کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیتنے اور ہارنے والے دونوں امیدواروں کو حولات میں بند کردیا، ہرامیدوار کے ساتھ 6 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دونوں امیدوار اپنا قصور مانے کو تیار نہیں ہیں ۔