3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
ٹانک میں قبائلی صحافی کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
جیو نیوز - ٹانک......ٹانک میں قبائلی صحافی کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق ٹانک کا مقامی صحافی زمان محسود فرائض کی انجام دہی کے لئے موٹرسائیکل پر سواراپنی منزل کی طرف جارہاتھا کہ مسلح افرادنے اسے ڈبرہ کے مقام پر نشانہ بنایا۔
فائرنگ سے زمان محسود شدیدزخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ڈیرہ اسماعیل خان کےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فاٹا جرنلسٹس اورخیبرپختونخواہ کے صحافیوں نے زمان محسود کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔