تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:34

عمران خان کا دماغی توازن برقرار نہیں، اے این پی

جیو نیوز - اسلام آباد.......ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دماغی توازن برقرار نہیں۔ سیاست چلتی رہے گی لیکن سب سے پہلے صحت ہے۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحافی کی تذلیل سے واضح تھا کہ ان کا دماغی توازن برقرار نہیں۔

زاہد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس طرح ڈاکٹروں کی بات کی اس پر وہ ہڑتال پر جانے کا سوچ رہے ہیں، اگر ڈاکٹر احتجاج پر چلے گئے تو زلزلہ متاثرین کو بہت مشکل ہو گی، عمران خان اس وقت آرام کریں کیونکہ ان کی باتوں سے لوگوں کی دل آزاری ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.