4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 1:1
کراچی:لائنزایریامیںرینجرزکاسرچ آپریشن،گھرگھر تلاشی
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز اہلکاروں نے سیاسی جماعت کے دفتر پر بھی چھاپا مارا۔
رینجرز کے اہلکاروں نے لائنز ایریا سیکٹر 2 میں نظامی روڈ اور اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی۔
آپریشن سے قبل سیکٹر 2 کی گلیوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسی دوران رینجرز اہلکاروں نے سیاسی جماعت کے دفتر پر بھی چھاپا مارا تاہم سیاسی دفتر پر کوئی شخص موجود نہیں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے چاروں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔