تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

ایان علی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ ،6نومبر کو سنایا جائیگا

جیو نیوز - راولپنڈی ......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی بریت درخواست پر وکلا کےدلائل مکمل ہو گئے ،کسٹم عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،6 نومبر کوسنایاجائے گا۔

کسٹم عدالت راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کی بریت درخواست پرسماعت ہوئی ، اس دوران کسٹم کےوکیل فرحت نواز لودھی نے کہا کہ ایان راول لاونج میں داخل ہوئیں تو ان کے پاس ڈالرز موجود تھے، جرم سرزد ہو چکا تھا، یہ ضروری نہ تھا کہ وہ کسٹم کاونٹر پرہی پکڑی جاتیں ۔

ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہ ایان علی کا دبئی میں دنیا کے سب سے مہنگے ٹاور میں گھر ہے، وہ اگر خالی ہاتھ بھی دبئی جاتی تو کونسی قباحت ہے، دنیا کے 41 شوبز اخباروں اور رسالوں نے ایان علی کی تصاویر صفحہ اول پرشائع کیں ، انہیں ایشیاء کی ابھرتی ماڈل قرار دیا گیا۔

ان کا کہناتھا کہ تفتیش میں یہ بھی نہیں دیکھا گیا کہ ایان نے بورڈنگ پاس کیوں نہ لیا ؟ ان کےبورڈنگ پاس لینے تک گرفتار کرنادرست نہ تھا ، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ راول لاونج سے واپس باہر چلی جاتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.