تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

فیصل آباد: بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنے والا سرکاری افسر معطل

جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنے والے سرکاری افسرکو معطل کردیاگیا۔

ایک غریب، بوڑھے، بے بس اور لاچار شخص پر مردانگی آزمائی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ڈی اے نے۔ ضعیف سیکیورٹی گارڈ کی ہمت کیسے ہوئی نو پارکنگ پر ڈپٹی ڈائریکٹر کو روکنے کی،جرم کی سزا تو ملنی تھی،پہلے گالیاں کھائیںاور پھر باپ کی عمر کے شخص پر ہاتھ اٹھا کر اپنا ظرف دکھادیا خالد حمید صاحب نے۔

کیا کرتا غریب خاموشی سے سر جھکا کر آنکھوں سے کرب کی کرچیاں بہاتا واپس ہوگیا۔ ملازمین کو اس واقعے کی بھنک پڑی تو سراپا احتجاج بن گئے،کام چھوڑ دیاجس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب کو اس عہدے سے معطل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.