4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:47
لاہور: فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق
جیو نیوز - لاہور....... لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں شاپنگ بیگ بنانےوالی فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق فیکٹری کی چھت کے ملبے تلے کئی مزدور دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اور بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ چھت کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہو رہا تھا جس کے باعث حادثی پیش آیا۔