تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:43

ایان علی کو پیشی پر نئی تاریخ بھی ملی اور نیا تحفہ بھی

جیو نیوز - راولپنڈی.......ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں پہلے ملتی تھی تاریخ پہ تارِیخ، اب ہر تاریخ پر تحفے ملتے ہیں۔

ماڈل ایان علی کو پیشیاں بھگتاتے بھگتاتے کئی ماہ بیت گئے، پہلے ملتی تھی تاریخ پہ تارِیخ اب ہر تاریخ پر تحفے بھی ملنے لگے ہیں۔ کل ایان علی کو ایک بزرگ شہری شیخ مسعود نے مالا تحفے میں پیش کی،جھمکے بھی دیئے اور تصویر بھی بنوائی۔

آج یہ صاحب پھر چلے آئے،وہ بھی ایک نئے عزم کے ساتھ اور صرف ایک دن کی جان پہچان کو دوستی قرار دیدیا اور ایان کی مسکراہٹ پر تبصرہ بھی کیا۔ یہی نہیں بڑے میاں نے ایان کی ہر پیشی پر آنے کا پکا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.