تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:35

جنرل راحیل شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

جیو نیوز - ریاض.....سعودی عرب کے دورے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کی ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف بدھ کی شب جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرہ کی سعادت حاصل کی ، انہوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امت مسلمہ کی سلامتی کی دعائیں کیں ۔

جنرل راحیل شریف کے ہمراہ سعودی عرب میں ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک اور سعودی پروٹوکول افسران بھی تھے۔

آرمی چیف نے رات مکہ مکرمہ میں ہی گزاری ۔ وہ آج روضہ رسول پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.