5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:44
کراچی میں فائرنگ اور مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں فائرنگ اور مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،ٹیپو سلطان روڈ پر آپس کے جھگڑے میں چھری اور پتھر کے وار سے 19سوالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی،گبول ٹاؤن کے علاقے گودھرا روڈ پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایک شخص زخمی ہوگیا،پورٹ قاسم کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔