5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:0
پشاور میں مکان کی چھت گر گئی، 2بچیاں جاں بحق،8افراد زخمی
جیو نیوز - پشاور......سیفن چوک پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے دوبچیاں جاںبحق جبکہ مزید چھ افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جس میں ایک خاندان کے دو بچیاں جاںبحق جبکہ مزید چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیاہے جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔