تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:48

ولادی میر پوٹن دنیا کے طاقت ور ترین شخص قرار

جیو نیوز - نیویارک.......سپرپاورنہ ہوکربھی روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے امریکی صدر براک اوباما کو پچھاڑ دیا۔امریکی جریدے نے جی بی کے سابق جاسوس پوٹن کو دنیا کا طاقت ور ترین انسان قرار دے دیا۔

امریکی میگزین فوربس نے دنیا پر اثر ورسوخ قائم رکھنے والے تہتر افراد کی فہرست جاری کردی۔روس کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات، مشرق وسطیٰ میں ماسکو کی بڑھتی دلچسپی اور اس جیسے دیگر اقدامات نے صدر ولادی میر پوٹن کو دنیا کا طاقت ور ترین انسان بنا دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کے صدر اس فہرست میں پہلی دو پوزیشن پر نہیںکیوں کہ دوسرے نمبر پر جرمن چانسلر اینگلا مرکل براجمان ہیں۔صدر براک اوباما فوربس کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

طاقت ور لوگوں میں پوپ فرانسس کا چوتھا اور چین کے صدر شی جن پنگ کا پانچواں نمبر ہے۔بل گیٹس چھٹے، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آٹھویں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نویں نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.