5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:4
کراچی میں پولیس مقابلہ،زخمی حالت میں گرفتارڈکیت پولیس اہلکار نکلا
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے اختر کالونی میں مقابلے کےبعد پولیس اہلکارکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، اخترکالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
دوران تفتیش پولیس کو انکشاف ہوا کہ زخمی والا ملزم پولیس اہلکار ہے، ملزم سیکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے، ملزم ندیم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی۔