6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:37
کوئٹہ: گاڑی پرفائرنگ سے ڈاکٹر خالد شاہ سمیت 2افراد زخمی
جیو نیوز - کوئٹہ........کوئٹہ میں زرغون روڈ پر فائرنگ سے ڈاکٹر خالد شاہ اور ان کے 2محافظ زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق، زرغون روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈاکٹر خالد شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے ڈاکٹر خالد اور اُن کے 2محافظ زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشن وحید خٹک نے بتایا کہ گولی ڈاکٹر خالد کا بازو چھو کر نکل گئی، اُن کے ایک محافظ کو پیٹ میں گولی لگی اور دوسرے کے کان کو چھو کر نکال گئی۔ تینوں زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔