تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

بلاول بھٹو کا سندھ فیسٹیول نیب کی تحقیقات کی زد میں آ گیا

جیو نیوز - کراچی......قومی احتساب بیورونے بلاول بھٹو زرداری کی خواہش پر ہونے والے سندھ فیسٹیول کے اخراجات سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ فیسٹیول کے دوران سندھ حکومت نے 40 کروڑ روپے ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی کو جاری کیے ۔

نیب ذرائع کے مطابق سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے نجی کمپنی کو اٹھارہ کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔ جبکہ فیسٹیول کے دوران کمپنی کو مختلف انتظامات کی مد میں مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے دیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال پر نیب نے بعض سرکاری اور نجی افراد کو نوٹس جاری کر کے طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.