تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:32

عامر خان کی ضمانت کیخلاف رینجرز کی درخواست سماعت کیلئے منظور

جیو نیوز - کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی درخواست کوسماعت کے لیے منظور کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست میں رینجرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ عامر خان کے خلاف سزایافتہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اہم شواہد کو نظرانداز کرکے ضمانت منظورکی، لہذا ان کی ضمانت مسترد کی جائے۔

عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے عامر خان اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو یکم دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عامر خان کی ضمانت29جون کو منظور کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.