تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:44

ڈی جی رینجرز کا سیکٹرکمانڈرز کوکارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم

جیو نیوز - کراچی....... کراچی ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سیکٹرکمانڈرز کو شہر میں جاری کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا۔

رینجرز سندھ اعلامیہ کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی ڈی جی رینجرز، سیکٹر کمانڈرز، لاء آفیسرز اور پراسیکیوٹرز شریک ہوئے۔

ڈی جی رینجرز کو پولیس، وکلا اور گواہوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد، اجرتی قاتلوں اور ٹارگٹ کلرز کے سہولت کاروں کے خلاف تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے سیکٹر کمانڈر کو کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا اورملزمان کی گرفتاری کے بعد قانون چارہ جوئی مکمل کرکے کیسز کو جلد از جلد عدالتوں میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.