6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:16
مودی حکومت عدم برداشت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے،خواجہ آصف
جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ مودی کی حکومت عدم برداشت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے ۔
وزارت دفاع سے جاری اعلامیے کے مطابق خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جلاوگھیرائو کی سیاست مودی کی گجرات پالیسی کا تسلسل ہے ، مودی کی حکومت عدم برداشت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔