تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

سندھ ہائی کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائی کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے فرنٹ مین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے افسران نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم نے فرنٹ مین میاں طارق اور مہر ہارون کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی۔دونوں افراد نے جعلی اکاونٹس کھول کر 5 ارب روپے سے زائد خرد برد کیے۔

ایف آئی اے افسران کے مطابق دونوں فرنٹ مین کرپشن کی 80 فیصد رقم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو دیتے تھے۔ اس پر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ اگران کے خلاف مزید کوئی مقدمہ ہے تو اسکی تفصیلات عدالت طلب کرے۔عدالت نے مزید کارروائی کے لیے ملزمان میاں طارق اور مہر ہارون کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات آئندہ سماعت پر طلب کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.