6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
پشاور:سرچ آپریشن کے دوران 57 مشتبہ افراد زیر حراست
جیو نیوز - پشاور .......پشاور کے نواحی علاقہ گجر آباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ پھندوکی حدود میں گجر آباد کے علاقہ میں کیاگیا۔ جس دوران 57 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈآکٹر میاں سعیدکے مطابق آپریشن کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم بھی گرفتارکیاگیا ہے۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز نے بھی حصہ لیا۔