6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس ،گواہ پیش نہ ہوئے
جیو نیوز - راولپنڈی ......راولپنڈی کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے ریفرنس کی سماعت کی، استغاثہ کے گواہ جواد مرزا عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے انہیں طلبی کے سمن دوبارہ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کردی۔