6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
عمران خان نے اپنے رویے پر صحافی سے معذرت کر لی
جیو نیوز - اسلام آباد........چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے رویے پر صحافی سے معذرت کر لی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کی بہت عزت کرتے ہیں، تاہم وہ ریہام خان کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے۔
تین روز قبل ایک صحافی کی جانب سے طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان برہم ہوگئے اور صحافی کو سخت لہجہ اپناتے ہوئے کھری کھری سنادی تھیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے۔