تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:3

کاغان میں غیر متوقع برفباری، مقامی لوگوں کا کاروبار متاثر

جیو نیوز - مانسہرہ.......ضلع مانسہرہ کی خوب صورت وادی کاغان میں غیرمتوقع برف باری سے مقامی لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے ۔

ایک ہفتے پہلے ناران میں سیاحوں کے ڈیرے تھے لیکن اب ہر طرف سناٹا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ناران کے تقریباً300ہوٹلوں میں رواں برس5لاکھ سےزیادہ سیاحوں نےقیام کیا۔

نومبراوردسمبر میں بھی سیاحوں کی آمد متوقع تھی تاہم اکتوبر کےآخری ہفتےمیں شروع ہونے والی غیرمتوقع برف باری اورسڑکوں کی بندش سے چھوٹےبڑے تمام کاروبار شدید متاثر ہوئےہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو ناران آنے سے روک دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.