13 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:16
اسلام آباد ائیرپورٹ :مسافر کے سامان سے 3سو فون سیٹ برآمد
جیو نیوز - اسلام آباد ......اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 300 اسمارٹ فونز سیٹ برآمد کرلیے گئے۔
ائر پورٹ ذرائع کے مطابق سید علی شاہ گیلانی نامی مسافر کا سامان گزشتہ روز دبئی ایئرپورٹ پر رہ گیا تھا، جو آج اسلام آباد پہنچا، کسٹم حکام نے تلاشی لی تو اسمارٹ فون برآمد ہوئے۔
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔