13 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:21
حقوق نسواں بل پہلی بار پاس نہیں ہواپھر شور کیوں، بزنجو
جیو نیوز - لاہور ......نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو کا کہناہے کہ حقوق نسواں بل پر ایسے شور مچایا جارہا ہےجیسے بل پہلی بار پاس ہوا ہو، سندھ اسمبلی پہلےہی اسےپاس کر چکی ہے،اب اتنا شور کیوں مچایا جا رہا ہے۔
لاہور میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نےکہاکہ بل پاس ہونے سے معاشرے کے کمزور طبقے عورت کو تھوڑی طاقت ملی ہے،اس پر دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔
حاصل بزنجو کا مزید کہناتھا کہ حقوقِ نسواں بل کوئی پہلی بارسامنے نہیں آیا،اگر مہذب کام ہو رہا ہے توتعریف ہونی چاہیے۔