13 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:5
ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور ......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کیا جارہا ہے،دورآمریت کے دوران پنجاب کے سابق حکمرانوں نے کرپشن کےجو قبرستان آباد کئے تھے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے انہیں ترقی کے میناروں میں تبدیل کر دیا ہے۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سےگفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ڈھائی سال کے دوران ملک کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ۔
ان کاکہناتھاکہ توانائی بحران کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، سولر ، ہائیڈل ، کوئلے،گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔