تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:53

ایم کیو ایم کے حصے بخرے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی .....ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے حصے بخرے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اب بلی تھیلے سی باہر آگئی ہے، جیل مینول کے مطابق ملنے والی تمام سہولتیں کارکنوں سے واپس لے لی گئی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پرسوں جیل میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بیرک پر دھاوا بول کر تشدد کیا گیا اور40 کارکنوں کو بند وارڈ کردیا گیا،ڈرانے دھمکانے کے بعد لالچ سےوفاداری تبدیل کرانیکی کوشش ہورہی ہے،ان واقعات سے ریاستی اداروں کی ساکھ داؤ پر لگ رہی ہے ،اداروں کی ساکھ بچانا،آرمی چیف، وفاقی اورصوبائی وزیرداخلہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکیزہ فلم چل رہی ہے، یہی فلم 92اور98 میں بھی چلی تھی، جوبات مان لے گا وہ پاکیزہ ہوجائے گا،کیاجیل میں قید ایم کیوایم کے کارکنوں کو واشنگ مشین میں دھوکرصاف کیا جائیگا،ڈرائی کلین فیکٹری بند ہونی چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہکارکنوں ،کچھ ایم این اے،ایم پی ایزکو نامعلوم نمبروں سے فون آرہے ہیں اور پل کی دوسری طرف رابطہ کرنے کا کہا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب کمزور اور مجبور لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، جیل میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ایک پرفارمے پر دستخط کرانےکی کوشش کی جارہی ہے،جوبات مانے گا وہ گنگااورجمنا میں نہاکرآجائیگااور دودھ سے دھلا ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.