13 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:9
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی پی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی متحد ہوجائیں،بلاول
جیو نیوز - اسلام آباد .......پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی متحدہ ہوجائیں تو کیا نہیں کرسکتیں، موجودہ دور کے چیلنجز سے تنہا نمٹنا کسی ریاست یا ایک جماعت کے بس کی بات نہیں۔
اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں پی پی سربراہ نے کہا کہ سب کو متحد ہوکر الیکشن جیتنے اور حکمرانی سے آگے کا سوچنا ہوگا۔