تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:46

ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 شرپسند ہلاک

جیو نیوز - ڈیرہ بگٹی ......بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں حساس اداروں اور ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 شرپسند ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےشرپسندوں کی موجودگی اطلاع پر سرچ اپریشن شروع کر دیا ، اس دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ،جس میں5 شرپسندوں کو ہلاک جبکہ ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف سی ترجمان کا مز ید کہناتھا کہ یہ شرپسند سیکورٹی فورسز پر حملوں، گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے اور اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری سمیت کئی جرائم میں ملوث تھے، کارروائی کے دارون شرپسندوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جب ان ٹھکانوں سے اسلحہ بھی برآمد کر کے قبضے میں لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.