تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:34

جیل میں ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد کا الزام افسوسناک ہے،چانڈیو

جیو نیوز - حیدرآباد ......مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چاندیو نے کہا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے الزامات افسوسناک ہیں ،کیا آفاق احمد اور مصطفیٰ کمال کی وفاداریاں ہم نے تبدیل کرائیں؟۔

فاروق ستار کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں پرتشدد کی باتیں،ایم کیوایم اپنی ناکامی چھپانے کے لیے الزام لگارہی ہے،فاروق ستارمعصوم نے صفائی کی بات کی ہے یالوگوں کو ٹھکانے لگانے کی ؟۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب کے حکمران نیب کے اختیارات سے کیوں ڈررہے ہیں؟ صرف سندھ میں احتساب کیوں ہورہا ہے؟ پورے ملک سے آواز آرہی ہے وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

پی پی رہنما کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے صرف اے ڈی خواجہ کا نام دیا تھااور ہمارا دینا ہوا نام ہی منظور ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.