تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:50

چوہدری برادران بھی حقوق نسواں بل کےمخالف

جیو نیوز - لاہور......چوہدری برادران بھی پنجاب حکومت کے حقوقِ نسواں بل کی مخالفت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،کہتے ہیں کہ بل پر علما سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ۔

چوہدری شجاعت حسین کا اس حوالے سے کہا ہے کہ حقوق نسواںبل کی ہرشق کی مخالفت کرتے ہیں،جبکہ چوہدری پرویزالٰہی نے سوال اٹھایا ہے کہ حقوق نسواں بل پرعلما ء اکرام سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟

چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکمران نیشنل ایکشن پلان شروع ہی نہیں ہونے دے رہے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت رینجرز کو کام کرنے کیوں نہیں دے رہی؟

مصطفیٰ کمال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میںان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے کچھ توکمال دکھایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.