14 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:2
کراچی:فائرنگ و پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جان سے گئے
جیو نیوز - کراچی........کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ابوالحسن الصفہانی روڈ کے قریب واقع بخش گوٹھ میں گھر سے 28سالہ زاہدہ کی لاش ملی ہے۔ مبینہ ٹاون تھانہ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔
ادھر لانڈھی زمانہ آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے 60 سالہ عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔