تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:43

شیخوپورہ:ایک گھر میں آتشزدگی،خاتون جاں بحق ، ایک زخمی

جیو نیوز - شیخوپورہ…شیخوپورہ کےقصبےقلعہ ستارشاہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سےخاتون جاں بحق ،جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے 2گھنٹےکی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق قلعہ ستارشاہ میں ایک بڑھیا رسولاں بی بی سردی سے بچنے کےلئے آگ تاپ رہی تھی کہ اس دوران بسترکوآگ لگ گئی، آگ نے دیکھتےہی دیکھتےپورےگھر کو لپیٹ میں لے لیا،جس سےگھر کی چھت گر گئی۔

واقعےمیں رسولاں بی بی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے2گھنٹےکی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.