تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:19

لاہور :اغوا ہونے والی بچی17 روز بعد اسپتال ہی سے مل گئی

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے جناح اسپتال سےاغوا ہونے والی بچی کو 17روز بعد اسپتال چھوڑ جانے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی، اسپتال میں زیرعلاج مانگا منڈی کی خاتون شازیہ کی 2روز کی بچی کو لیبر روم سے اغوا کیا گیا تھا۔

مانگا منڈی کی رہائشی شازیہ کی دو دن کی بچی کو 2ہفتے قبل اسپتال کے لیبر روم سے اغوا کیا گیا تھا ،17روز بعد ملنے والی بچی کو جناح اسپتال انتظامیہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے۔

ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد بچی کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.