تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:7

پشاور: قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 گرفتار

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ نوادرات برآمدکر کے 2 اسمگلرز کو گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ریگی کے علاقہ میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ جس کے خفیہ خانوں سے قیمتی نوادرات کے33 پیسز برآمدہوئے۔ نوادرات میں برتن اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

کارروائی میں 2سمگلرز کو بھی گرفتارکیاگیا۔ نوادرات پشاور سےقطر اسمگل کی جارہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.