تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:33

حقوق نسواں بل: وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کردیا، فضل الرحمٰن

جیو نیوز - لاہور…مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظ حقوق نسواں قانون پراپنے تحفظات کا اظہارکردیا ہے، وزیراعظم نے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےوزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی دعوت پران سے ملاقات اور تحفظ حقوق نسواں بل پر بات چیت کی ہے۔وزیراعظم نےبتایا وزیراعلیٰ پنجاب نے علما کے تحفظات دورکرنے کیلیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظ حقوق نسواں بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، بل کا جو نکتہ آئین، قانون اور شریعت کے خلاف ہے حکومت اس میں ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوںنےکہا کہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.