14 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:57
کراچی:ماں کے قاتل ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
جیو نیوز - کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے ماںکو قتل کرنے والے ملزم غلام ربانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔
ملزم غلام ربانی کوجوڈیشل مجسٹریٹ شیث کھوسو کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر کی جانب سے چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے 3دن کی مہلت دے دی۔
ملزم غلام ربانی نے کلفٹن کے علاقے میں اپنی والدہ کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج ہے۔