تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:35

کے پی کے حکومت کا اسٹریٹ چلڈرنز سنٹر منصوبہ سست روی کا شکار

جیو نیوز - پشاور.....خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈ سے اسٹریٹ چلڈرنز کے لئے قائم زمونگ کور منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔

ایک ہزار اسٹریٹ چلڈرنز کے لئے قائم اس سنٹر میں کئی ماہ گزرنے کے باوجود اب تک گنتی کے صرف 15 بچے ہی منتقل کئے جاسکے ہیں، اسٹریٹ چلڈرن کے لئے "زمونگ کور" کا قیام نومبر 2015 میں ہوا۔

43 کروڑ روپے کے فنڈ سے قائم اس سنٹرکو 4 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال یہاں پر صرف 15 بچوں کو ہی منتقل کیا جاسکا ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد نعیم کے مطابق سنٹر میں بچوں کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ ہو گا۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق پشاور شہر میں اسٹریٹ چلڈرنز کی تعداد 8 سے 12 ہزار ہے، بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والےکارکنوں کا کہنا ہے کہ صوبہ میں قائم 12چائلڈ پروٹیکشن یونٹس ڈونرز کے رحم وکرم پر ہیں، اگر "زمونگ کور" کےلئے مختص فنڈز ان یونٹس پر خرچ ہوتے تو ہزاروں بے سہارہ بچوںکو سہارا مل جاتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.