تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:56

لاہور:جیل میں قیدی کی ہلاکت پر ورثاء کااحتجاج

جیو نیوز - لاہور.......لاہور کی جیل میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونیوالے ایک قیدی کے ورثا ءنے مال روڈ پر میت رکھ کر احتجاج کیا،مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ قیدی کو مخالفین نے زہر دلوا کر ہلاک کرایا۔

لاہور کے نواحی گاوں ہیرسے تعلق رکھنے والے قیدی کے ورثاء نے چئیرنگ کراس مال روڈ پر شفیق کی میت پر سمیت دھرنا دیا، میت پر زار و قطار روتی اور انصاف کی دہائیاں دیتی خواتین کا کہنا تھا کہ انکے بھائی شفیق کو جیل میں زہر دے کر قتل کیا گیا۔

ورثاء نے بتایا کہ شفیق تین سال سے قتل کے مقدمہ میں سزا کاٹ رہا تھا اورپیر کے روز ضمانت یقینی تھی لیکن اس سے پہلے ہی جیل حکام نے شفیق کے موت کی افسوسناک اطلاع دی اور وجہ دل کا دورہ بتائی ۔

شفیق کے ورثاء نے مال روڈ پر تین گھنٹے تک جیل حکام کے خلاف احتجاج کیا،بعد ازاں پولیس افسران کی جانب سے کارروائی کی یقین پر منتشر ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.